نئی دہلی، 2 اگست (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے گجرات میں وزیر اعلی آنندی بین پٹیل کے استعفی کو بدعنوانی کے خلاف عام آدمی پارٹی کی جیت قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) عام آدمی پارٹی سے خوفزدہ
ہے۔
وپشیانا کے دس دن کے کورس کے لئے دھرم شالہ میں دھرم کوٹ کے وپشیانا میڈی ٹیشن ری ٹریٹ میں گئے عام آدمی پارٹی کے لیڈر مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹر پر کہا کہ محترمہ پٹیل کا استعفی گجرات میں آپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا نتیجہ ہے۔
گجرات میں بی جے پی ڈری ہوئی ہے۔